حیدرآباد بارش، وزیراعلیٰ نے شہریوں کو درپیش مشکلات پر معذرت کرلی

18 جولائی ، 2025

حیدرآباد (جنگ نیوز / بیورو رپورٹ ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں تیز بارش کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات پر معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامیہ کو شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراءشرجیل انعام میمن‘ جام خان شورو‘ میئر حیدرآباد کاشف شورو‘ کمشنر حیدرآباد بلال میمن اور ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن موجود تھے۔