برطانیہ ؛ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں پاکستانی فضائیہ کی شرکت

18 جولائی ، 2025

اسلام آباد(فاروق اقدس)پاکستانی فضائیہ کا دستہ جس میں جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III لڑاکا طیارہ اور سی-130 ہرکولیس ٹرانسپورٹ طیارہ شامل ہیں، رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 میں شرکت کے لیے برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے فیئر فورڈ اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شوز میں سے ایک رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو میں پاکستانی فضائیہ کی شرکت اس کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل صلاحیت اور اس کی ہوا بازی کی صنعت کی طاقت کو دکھانے کے عزم کو واضح کرتی ہے۔