چین کی وزارتِ پبلک سکیورٹی کے وفد کاپاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا اہم دورہ

18 جولائی ، 2025

اسلام آباد(طاہر خلیل )چین کی وزارتِ پبلک سکیورٹی کے اعلیٰ سطحی 6 رکنی وفد نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا اہم دورہ کیا۔ وفد میں شامل حکام نے ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی سے ملاقات کی اور ادارے کے مختلف سیکشنز، جدید پرنٹنگ سسٹمز، سیکیورٹی فیچرز اور ڈیجیٹل انوویشن کا جائزہ لیا۔ڈی جی پاسپورٹس نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان بھر میں شہریوں کو 24/7 پاسپورٹ سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن سہولیات کو مزید مؤثر بنایا گیا ، جدید لیمینیشن، سیکیورٹی فیچرز، اور خودکار نظام کی بدولت پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ تمام مراکز میں جدید سیکیورٹی آلات نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ جعلسازی کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔وفد نے پاسپورٹ سروسز میں شفافیت، ٹیکنالوجی کے استعمال اور ڈیجیٹل ورژن کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا، اور پاکستان کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔