غزہ،کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے واحد چرچ پر بھی بمباری کردی جس کے نتیجے میں بزرگ خاتون سمیت 3افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیلی فورسز نے خیموں اور امدادی مراکز پربھی بمباری اور حملے کئے ، 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 93فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا ہے کہ غزہ کے کیتھولک چرچ پر بمباری غلطی سے ہوئی،برطانیہ کے 84ارکان پارلیمنٹ نے ایک خط میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرا ئیل پر پابندیاں لگائیں، برطانیہ جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے ، اسے اسلحے کی فروخت سمیت اس کیساتھ ہر طرح کی تجارت بند کی جائے۔ یروشلم کے لاطینی پتریاکشیٹ نے چرچ پر بمباری میں تین افراد کے جاں بحق ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ، پوپ لیو چہاردہم نے انسانی جانوں کے ضیاع پر "گہرے دکھ" کا اظہار کیا،اپنے بیان میں پوپ لیو نے فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی دہرایا ہے، ایک عینی شاہد جن کی 70سالہ والدہ بھی حملے میں جاں بحق ہوگئیں نے بتایا کہ چرچ پر ٹینک سے داغا گیا گولہ آکر لگا،اس چرچ سے پوپ فرانسس اپنی زندگی کے دوران ہمیشہ رابطے میں رہتے تھےجہاں 600بے گھر افرادنے پناہ لے رکھی ہے جن میں بیشتر بچے اور کمزور شہری شامل ہیں، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی اور فرانسیسی وزیر خارجہ نے چرچ پر حملے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے ۔ قبل ازیں جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ غزہ کے واحد کیتھولک چرچ پر حملہ "ایک غلطی" تھا۔
لاہور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب "سی بی ڈی پنجاب" بھی کہا جاتا...
لاہور، پاکستان جمہوری پارٹی کے سربراہ امتیاز رشید قریشی اور ان کے رفقائے کار کنور خالد علی خان ، سید وقار...
لاہورپیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور میڈیا اینڈ پولیٹیکل ایڈوائزر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور آغا سید...
لاہور پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ سے”برہم“ عوام کو”مرہم“ کی ضرورت ہے۔...
اسلام آباد عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا،ماہرین کا...
پشاورخیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین اور مختلف محکموں کے ٹھیکیدار وں کے بعد دہشت گردوں کی مالی معاونت...
لاہورپنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید آندھی اور بارش کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات...
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے...