49 دن گزرنے کے باوجود گونگی اور بہری لڑکی بازیاب نہ ہوسکی

18 جولائی ، 2025

لاہور (کرائم رپورٹر سے)49 دن گزرنے کے باوجود ہربنس پورہ سے اغواء ہونے والی گونگی اور بہری لڑکی کو تاحال بازیاب نہ کروایا جا سکا، پولیس نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے 31 مئی کو تھانہ ہربنس پورہ میں روزنامچہ نمبر 4689/25 درج کیا اور تلاش کا آغاز کیا۔