لاہور/اسلام آ باد(پی پی آ ئی)مسلم لیگ(ن) کی نا ئب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کے آ ئن کے ساتھ عمران نیاز ی نے جو کھلواڑ کیا ہے کہ اگر کو ئی اور کرتا ا تو اب تک پھانسی پر جھول چکاہوتا۔ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سرِبازار تماشہ لگایا اور یہ سب کر کے بھی دندناتا پھر رہا ہے، پرویز الٰہی کوتحریک انصاف کے جرائم میں حصہ دار نہیں بننا چاہئے، سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی را بطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کیا۔ مریم نوازنے مزید کہا ہے کہ ’’حیرانگی کی بات یہ نہیں کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ملک، آئین، قانون،رولز اور پروسیجرز کا سرِبازار تماشہ لگایا،،تکلیف دہ بات یہ کہ یہ سب کر کے بھی وہ دندناتا پھر رہا ہے۔ کسی دوسرے سیاسی رہنما نے اگر یہ کیا ہوتا تو اب تک پھانسی پر جھول گیا ہوتا‘‘۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ان ہوا ، لیکن پرویز الٰہی صاحب کو اس کے اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے۔ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...