چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، گاڑیوں و دیگر سامان لوٹ لیا

18 جولائی ، 2025

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں شکیل کے گھر داخل ہو کرگھرسے5لاکھ30ہزار روپے کے طلائی زیورات اور موبائل فون,شاہدرہ ٹاون میں افضل کی دوکان سے3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون, ستو کتلہ میں طارق سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں مکرم سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں ثاقب سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گارڈن ٹاؤن ،گلبرگ، فیصل ٹاون اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ سندر ،با ٹا پور گوالمنڈی اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔