بیرون ملک فرارمجرموں کیخلاف CCD کاسپیشل آپریشن،5اشتہاری گرفتار

18 جولائی ، 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری مجرموں کے خلاف سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ) سپیشل آپریشن سیل کا بڑا اور کامیاب آپریشن، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پانچ انتہائی مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں قتل اور مالی فراڈ کے سنگین الزامات میں مطلوب تھے۔ترجمان کے مطابق ان میں قتل کے مقدمے میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب محمد جمیل، نارووال پولیس کو مطلوب گل باز خان، اور فیصل آباد پولیس کو مطلوب محمد الیاس شامل ہیں۔ مالی فراڈ کے کیسز میں لاہور پولیس کو مطلوب نوید ڈار اور فیصل آباد پولیس کو مطلوب شہزام خورشید کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔سی سی ڈی ٹیم پانچوں اشتہاریوں کو لے کر آج لاہور پہنچے گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان میں جرائم کرنے یا کروانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔