لاہور(اپنے نامہ نگار سے،نیوزرپورٹر) پنجاب میں انسداد منشیات کے لیے "پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس" کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے ۔تفصیلات کےمطابق پنجاب میں منشیات کیخلاف سخت قانون نافذ،نارکوٹکس ایکٹ 2025 ،اسمبلی اسینڈنگ کمیٹی نے منظوری دیدی ہے، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی سربراہی ڈی جی رینک کے حاضر یا ریٹائرڈ فوجی افسر کو سونپی گئی ہے۔نارکوٹکس فورس کو پولیس جیسی مکمل تفتیشی اور گرفتاری کی طاقت حاصل ہوگی،نئی فورس تعلیمی اداروں کے آس پاس منشیات کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی ۔منشیات کیسز میں پنجاب فارنزک ایجنسی کی رپورٹ عدالت میں قابل قبول شہادت ہوگی،حکومت کو کسی بھی وقت شیڈول میں منشیات کی فہرست میں ترمیم کا اختیار حاصل ہوگا،منشیات سے متعلق اثاثے مشتبہ ہونے کی صورت میں ضبط کیے جا سکیں گے ،نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشنز ہر ضلع و تحصیل میں قائم کیے جائیں گے جبکہ فورس کے افسران کو بغیر وارنٹ گرفتاری اور تلاشی کا اختیار حاصل ہوگا ، منشیات کے خلاف کارروائیوں کے لیے خفیہ فنڈ قائم کیا جائے گااورمنشیات سے حاصل شدہ اثاثوں کو نیلام کر کے فنڈ میں شامل کیا جائے گا ۔ اینٹی نارکوٹکس پالیسی کے مطابق صوبائی سطح پر ڈیٹا اور اعداد و شمار مرتب کیے جائیں گے،وفاقی اور دیگر صوبائی اداروں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ لازمی قرار دیا گیا ہے،مشتبہ افراد یا اثاثوں کی شناخت میں معمولی غلطی ہونے پر نوٹس یا آرڈر کالعدم نہیں ہوگا ۔
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے سکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائلز کے زیرِ اہتمام فائنل ایئر...
لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ امراضِ چشم نے طویل دہائی کے بعد قرنیہ ٹرانسپلانٹ کا پروگرام دوبارہ فعال کر دیا ہے...
لاہور والٹن روڈ پر شادی سے انکار پر ناکام عاشق نے خاتون پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی۔ متاثرہ خاتون اور...
لاہور پنجاب پولیس میں جزا و سزا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت...
لاہورگجر پورہ کے علاقے میں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا، تفصیلات کے مطابق گجر...
لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر...
لاہور ریس کورس تھانے کی حدود میں واقع بستی سیدن شاہ میں دو خواجہ سراؤں پر مبینہ تشدد کا واقعہ جس میں ایک...
لاہور محکمہ ایریگیشن کا اہلکار 15 ہزار رشوت لیتے گرفتار ہو گیا۔سرکل آفیسر کے مطابق سرکل آفیسر کاشف حسین...