فیروزوالہ ،منشیات فروشی میں گرفتار ٹاؤن کمیٹی کا انفورسمنٹ انسپکٹر معطل

18 جولائی ، 2025

فیروزوالہ(نامہ نگار)منشیات فروشی میں گرفتار ٹاؤن کمیٹی فیروزوالہ کے انفورسمنٹ انسپکٹر عمران شاہ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ گرفتار ہونے والے انفورسمنٹ انسپکٹر کا تعلق آبادی امامیہ کالونی سے ہے جسے شاہدرہ ٹاون پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 620 گرام چرس اور سو گرام افیون برآمد ہوئی تھی۔