رائیونڈ،12سالہ لڑکا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

18 جولائی ، 2025

چوہنگ (نامہ نگار ) رائیونڈ کے علاقہ دھوندے گاؤں میں بارہ سالہ لڑکا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا بتایا گیا ہے کہ ظہور احمد ولد مراتب علی عمر 12 سال سکنہ دھوندے گاؤں میں اپنی بکریاں چرا رہا تھا کہ بارش کی وجہ سے تالاب میں کھڑے پانی میں گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔