عمران کے عارضی وزیراعظم بننے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،شاہد خاقان

07 اپریل ، 2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج تک عمران نیازی کے عارضی وزیراعظم بننے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، آئین کو تحلیل کرکے عمران خان کو پھر سے وزیراعظم بنادیا گیا،عمران خان کس حیثیت میں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے، یہ معاملات کا حل نہ نکلا توملک کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کس حیثیت میں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے، یہ معاملات کا حل نہ نکلا توملک کا وجود خطرے میں پڑجائے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں جو معاملہ ہے اس میں اپوزیشن پر الزام ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی عسکری قیادت میں اس فیصلے میں شامل ہے، عسکری قیادت سامنے آئے، عوام جاننا چاہتی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کو اقامہ پر نا اہل قرار دیا گیا اور ٹرائل ہوا، آج ملک کا آئین توڑا جارہا ہے، کیا اس کا کوئی جواب دینے والا کوئی ہے؟شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کی یہ ذمہ داری نہیں کہ اس کا نوٹس لے، ملک کی اپوزیشن پر الزام لگا کہ بیرون ملک سے مل کر سازش کر رہی ہے۔