اسلام آباد(نمائندہ جنگ)برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دسویں سیاسی مذاکرات کا انعقاد ‘دو طرفہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ‘جی ایس پی پلس کے تحت قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ‘ فریقین نے ساتویں پاک،یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے جلد انعقاد پر بھی اتفاق کیا ۔ پاکستانی وفد کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی ۔فریقین نے تنازعات کے پرامن حل کیلئے بات چیت اور سفارتکاری پر زوردیا ۔پاکستان و یورپی یونین کی جانب سے فوری جنگ بندی کے لئے غزہ پر مشترکہ اپیل اور فلسطین میں دیرپا اور منصفانہ امن کے لئے حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ جبکہ یورپی وفد کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس اولوف سکوگ نے کی۔
کراچی محسن نقوی کی کش پٹیل سے ملاقات، ایف بی آئی ڈائرکٹر نے پاکستان کے تعاون کو سراہا، ایف بی آئی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
کراچی برطانوی اخبار کے مطابق دبئی کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے نئی بندرگاہ بنانے کا بڑا فیصلہ،نئی بندرگاہ...
کراچی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترکیہ میں شاندار استقبال، تقریب کا انعقاد، ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...