پرویز الٰہی کا پنجاب اسمبلی کی لابی کا دورہ ، توڑ پھوڑ کا جائزہ

07 اپریل ، 2022

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب اسمبلی میں حکو متی ارکان اور اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی لابی میں مبینہ توڑ پھوڑ کا معاملہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے لابی کا دورہ کیا اور نقصان کا جائزہ لیا۔ پرویز الٰہی نے لابی اور مختلف حصوں کے نقصان کا جلد از جلد تخمینہ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نقصان کا تخمینہ لگا کر جلد از جلد مرمت کا کام شروع کیا جائے۔