ایوان صدر میں بیٹھے آئین شکن شخص کے اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں ، ن لیگ

07 اپریل ، 2022

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ ایوان صدر میں بیٹھے آئین شکن شخص کے اقدامات کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ،عمران خان نے لوٹ مار کی ہے،پی ٹی آئی والے سارے جیل جائیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ کہتے ہیں بیرونی ملک سازش ہوئی ہے،7 مارچ کو بیرونی ملک کا سازش کا پتہ چل گیا،یہ لوگ اتنے دن خاموش کیوں تھے،سازش کا پتہ تھا تو عدم اعتماد کی ڈیٹ کیوں رکھی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت میں آئے مدینہ کی ریاست کی بات کی اور ان سے کرپشن کا پوچھا تو آگے سے گالی دی۔انہوں نے کہاکہ پرائم منسٹر کے آفس کو اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کیلئے استعمال کیاگیا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ فرح خان عمران خان کی اہلیہ کی فرنٹ مین تھی،فرح گجر پنجاب کے تمام ڈی سی اوراے سی سے پیسے منگواتی تھی،ابھی تو فرح گجر کے علاوہ بھی بہت سے لوگ بھاگیں گے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان نے لوٹ مار کی ہے،پی ٹی آئی والے سارے جیل جائیں گے۔ اہوں نے کہاکہ آٹا ،چینی چور آپ کا وزیر اعظم نہیں رہا،آج اپنے شکست کی خوف سے ریاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے،نیشنل سیکیورٹی میں جو موجود تھے عمران خان سے پوچھیں ۔