امریکا،برطانیہ،آسٹریلیا کا ہائپرسونک میزائل تیار کرنے کا اعلان

07 اپریل ، 2022

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا،برطانیہ اور آسٹریلیا نے ہائپرسونک میزائل تیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سہ فریقی دفاعی تعاون کے جائزہ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن،برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے کہا کہ انہوں نے آج جنگی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ معلومات کے تبادلے کو وسعت دینے اور دفاعی اختراع پر تعاون کو بڑھانے کے لیے ہائپرسونکس، کائونٹر ہائپرسونکس اور الیکٹرانکس وارفیئر کیپبلٹیز پر نئے سہ فریقی تعاون کے آغاز کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے اعلان سے سائبرکیپبلٹیز، مصنوعی ذہانت، کوانٹم ٹیکنالوجیز اور زیر سمندر اضافی صلاحیتوں پر تعاون کوبڑھانے کی ہماری موجودہ کوششوں میں اضافہ ہوگا۔