عمران خان کااسمبلی تحلیل کرنےکااقدام آئینی بغاوت ہے،ہیومن رائٹس واچ

07 اپریل ، 2022

راولپنڈی (جنگ نیوز) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے وزیراعظم عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے آئینی بغاوت قرار دے دیا۔رپورٹس کے مطابق عالمی ادارے نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنے کے بجائے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اقدام پاکستانی شہریوں کو اپنی حکومت کے انتخاب کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام نے پاکستان کو سنگین آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے ۔