لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے امریکہ میں فارن فنڈنگ کیس میں انکوائیری اور پکڑے جانے کے خوف سے امریکہ سازش تھیوری گھڑ کے اپنی پیش بندی کی مگر ملک کی خارجہ پالیسی کو داؤ پہ لگا دیا۔ اپنے بیان میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر آئین توڑ سکتا ہے مگر پنجاب اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر اجلاس نہیں بلا سکتا، پی ٹی آئی نے ملک اور آئین کا تماشہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی انارکی پیدا کر کے ملک کو مارشل لاکی طرف دھکیلنے کے پلان پہ کام کر رہا ہے،عدلیہ جو آئین کی نگہبان ہے اس کا یہ امتحان ہے کہ آئین جیتتا ہے یا ہارتا ہے؟ ،یہ آئین کی جیت یا ہار کا نہیں بلکہ ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہے۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے جو تماشہ کیا جا رہا ہے کون کہہ سکتا ہے کہ پاکستان میں آئین، قانون اور ضابطوں کی پرواہ رہ گئی ہے،ستم تو یہ ہے ایک طرف سپریم کورٹ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے غیر آئینی اقدام کا جائزہ لے رہی ہے دوسری طرف سپیکر پنجاب اسمبلی آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔
لاہور لاہور کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوران ہنگامہ آرائی کے...
پشاور محکمہ خوراک نے مردہ جانوروں کے گوشت کو مارکیٹ میں سپلائی کرنیوالے 2قصاب گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔...
اسلام آباد برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوںکی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ...
کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عوام میں جانے کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی ہے، عوامی گورنر کے...
اسلام آباداسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی وغیرملکی...
اسلام آبادچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف کی...
لاہور عدالت نے پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز،...
گلاسگو اسکاٹ لینڈ نے ایک پاکستان نژاد شخص کو اپنی حکومت کا سربراہ بناکر ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔...