اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈارکی کابل آمد‘ افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند‘وزیرخارجہ امیرخان متقی اورقائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقاتیں‘امن وسلامتی ‘ سرحدی امور‘تجارت و ٹرانزٹ تعاون اور علاقائی رابطہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال‘خطے کے ممالک کو درپیش خطرات کے خاتمے کی اہمیت پر زور‘فریقین نے مشترکہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اعلیٰ سطحی رابطوں کو برقرار رکھنےاورسکیورٹی تعاون کے فروغ پراتفاق کیا ۔ ادھرکابل میں ازبک‘افغان‘پاکستان ریلوے کوریڈور کے تحت نائب آباد-خرلاچی ریلوے لنک کے لیے مشترکہ فیزیبلٹی اسٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے۔نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہاکہ یواے پی ریلوے کوریڈوروسطی ایشیائی ممالک کو افغانستان کے راستے پاکستانی بندرگاہوں سے جوڑے گا‘ انہوں نےازبکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم نے برادر ممالک کے ساتھ مل کر اس انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی‘ یہ منصوبہ علاقائی رابطے اور اقتصادی انضمام کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ہے‘انہوں نے کہاکہ میں پاکستان‘ افغانستان اور ازبکستان کے عوام اور حکومتوں کو معاہدے پر دستخط ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دورے میں وزیر ریلوے حنیف عباسی ،نمائندہ خصوصی برائے افغانستان بھی اسحق ڈار کے ساتھ موجود تھے،،وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ اس معاہدے پر دستخط سابق پی ڈی ایم حکومت (2022-23) کی قیادت اور عزم کا نتیجہ ہیں جب وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مجھے بطور وزیر خزانہ اس منصوبے کی قیادت کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔دریں اثنا معاہدے پر دستخط سےقبل وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے افغانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ کابل میں ملاقات کی۔سہ فریقی ملاقات میں مضبوط تعلقات اور امن، روابط، تجارت اور علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔تینوں فریقوں نے خطے کی اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور اپنے عوام کے لیے طویل المدتی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔قبل ازیں اسحٰق ڈار ریلوے منصوبے کے لیے مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی پر فریم ورک معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے کابل پہنچے تو وہاں پاکستانی سفارتخانےاور کابل انتظامیہ کے اعلیٰ سطحی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
اسلام آباد پاکستان مندوب نے نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط...
لاہورچیف جسٹس عالیہ نیلم نے صوبائی جسٹس کمیٹی پنجاب کا اہم اجلاس پیر 8 جون کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کر لیا...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشاور مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا پولیس کو 16 ارب روپے دینے کا دعویٰ مسترد کردیا ،وزیراعلیٰ کے مشیر خزانہ مزمل...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی دھونس سے اپنا ہر...
لاہور پنجاب اسمبلی میں ترقی اور جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ 57 لاکھ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز سامنے آئی ہے...
کراچی آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کوشش ہے کہ معاملات کے حل کے لئے کوئی...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ.27۔ 2026 کی اہم خبر ہے کہ وفاقی حکومت کاآئندہ مالی سال گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں...