اسلام آباد (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ مالی سال2022میں پاکستان میں4فیصدکی معتدل شرح سے اقتصادی نمومتوقع ہے۔ یہ بات ایشیا ئی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ڈویلپمنٹ آوٹ لک2022میں کہی گئی ہے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال2021میں پاکستان کی اقتصادی نموکی شرح 5.6 فیصدتھی جو سخت مالیاتی اورزری پالیسیوں کی وجہ سے مالی سال 2022 میں 4فیصدتک رہنے کاامکان ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ پاکستان کی حکومت حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ اورمہنگائی پرقابوپانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق نجی کھپت اورسرمایہ کاری میں اضافہ کی وجہ سے مالی سال 2023میں پاکستان کی اقتصادی نموکی شرح 4.5 فیصدتک تک رہنے کاامکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹریونگ یی نے بتایا کہ کوروناوائرس کی عالمگیروبا کے تناظرمیں پاکستان کی حکومت کی جانب سے مربوط مالیاتی اورزری اقدامات کی وجہ میں معیشت کی بحالی پائیداراندازمیں آگے بڑھ رہی ہے، ان اقدامات سے صنعتوں اورخدمات کے شعبوں میں نمایاں بڑھوتری ہوئی ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستان کیلئے اصلاحات کے عمل کوجاری رکھنا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ بیرونی ادائیگیوں میں توازن اورمہنگائی پرقابوپانے کیلئے مناسب زری اورمالیاتی پالیسی اقدامات ضروری ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں ریونیومیں اضافہ کیلئے جامع ٹیکس وانتظامی اصلاحات کی اہمیت بھی اجاگرکی ہے۔بینک نے پاکستان کے ساتھ معاونت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیاہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ زراعت کاشعبہ جی ڈی پی کی نمو میں کلیدی کردارکاحامل رہے گا۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...