اسلام آباد،(نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے مضبوط ادارے اور شفاف نظام ضروری ہیں تاکہ شفافیت اور احتسابی عمل کو یقینی بناتے ہوئے عوامی بھلائی کیلئے کام کیا جا سکے، ہمیں ایسے مستقبل کی طرف بڑھنا ہے جہاں نہ صرف انفراسٹرکچر معیاری ہو بلکہ اس کی حکمرانی بھی مؤثر اور شفاف ہو۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف کنسلٹنگ انجینئرز (FIDIC) ایشیا پیسیفک مڈ-ایئر کانفرنس 2025 کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےکیا ۔چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے انجینئرنگ اور انفراسٹرکچر کے شعبے کو مضبوط بنانے، ادارہ جاتی دیانت داری، تکنیکی مہارت، اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے اقدامات اور اصلاحات کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انھو ں نے کہا کہ ایوان بالاء ایسی قانون سازی کی بھرپور حمایت کرے گا جو انجنیئرنگ کے شعبے میں پروکیورمنٹ کے نظام کو مؤثر بنائے، اخلاقی اصولوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تنازعات کے حل کے نظام کو فروغ دے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ایک اخلاقی اور اسٹریٹجک ذمہ داری ہے۔
اسلام آبادمٹی کا تیل 5 روپے 93 پیسے فی لیٹرمہنگا کر دیا گیا ۔اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن...
اسلام آباد اسلام آباد میں مصدقہ سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے...
اسلام آباد عمران کی بہن کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی ،پاکستان تحریک انصاف کے، سینیٹر علی...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی سائبر کرائم ایجنسی میں پیش نہ ہوئیں ، وکیل کے مطابق ملک سے...
کراچی ایران امریکا بالواسطہ رابطوں کی خبر، تیل قیمتوں میں تیزی کے بعد معمولی کمی، تہران نے ثالثوں کے ذریعے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت کے اندر...
مظفر آباد آزاد کشمیر میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔ انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ کے صدر نواز...
اسلام آباد ادویات کی قیمتوں پر لازمی کنٹرول ختم کرنے کی وجہ سے ادویات کا درآمدی بل بڑھ گیا اور 5ملٹی نیشنل...