الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے تاریخ دے ،صدر علوی کا خط

07 اپریل ، 2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایوان صدر کی طرف سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے خط لکھ دیا گیا۔ عام انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے خط لکھا گیا۔ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ دیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کی تاریخ دے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 48 5(A) اور آرٹیکل 224 (2) کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے ۔ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ ، 2017 ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے ۔