پنجاب اسمبلی:مذاکراتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس،حکومت اور اپوزیشن کا 3 نکات پر اتفاق

18 جولائی ، 2025

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن کے26ارکان کی معطلی کے حوالے سے قائم کمیٹی کے گزشتہ روز تیسرے اجلاس میں تین نکات پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے ٹی او آرز پر اتفاق رائے پر متفق ہوگئی ہے۔ ایڈوائزری کمیٹی کو فعال کیا جائے گا،ایتھکس کمیٹی کوفعال کیا جائے گا،ایتھکس کمیٹی اور رولز 223 کے تحت ہائوس کو چلایا جائے گا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے مذاکراتی کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گالم گلوچ کی روایات کو نہیں دہرایا جائے گا۔اپوزیشن کوآئین کے مطابق احتجاج کا حق ہے ۔پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کےساتھ ہمارا اتفاق رائے ہوا ہے۔