جدید دور کی جنگیں پرانے ہتھیاروں سے نہیں جیتی جاسکتیں ، بھارتی چیف آف سٹاف

18 جولائی ، 2025

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ جدیددور جنگیں پرانے ہتھیاروں سے نہیں جیتی جا سکتیں،آج کی جنگیں آنیوالے کل کے ہتھیاروں سے لڑی جاتی ہیں نہ کہ متروک شدہ اسلحے کے ذریعے،جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی مزید ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی جنگیں آنے والے کل کے ہتھیاروں سے لڑی جاتی ہیں نہ کہ متروک شدہ اسلحے کے ذریعے۔مئی میں انڈیا کے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل چوہان نے کہا کہ پاکستان نے سرحد کے پار سے غیرمسلح ڈرونز اور ہتھیار استعمال کیے،اُن ڈرونز میں سے کسی نے بھی انڈیا کے فوجی یا سویلین انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔