پشاور، اسلام آباد( ارشد عزیز ملک، طاہر خلیل )خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین خفیہ رابطوں ،ملاقاتوں اور مشاورتی اجلاسوں کی روشنی میں امیدواروں کی نامزدگی کے بعدبلامقابلہ انتخاب کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،ایوان بالا کی 11نشستوں کیلئےحکمران جماعت نے 6اور اپوزیشن نے 5امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں جس کے باعث تمام امیدوار غیر اعلانیہ طورپر فتحیاب ہوگئے ہیں، دیگر تمام امیدوار دستبردار ہو جائیں گے نشستوں کی تقسیم کے مشترکہ فارمولا کے تحت حکومت کو 4جنرل ، ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک خواتین کی نشست ملے گی جبکہ اپوزیشن اتحاد کے حصہ میں3جنرل، ایک ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی ایک نشست آئیگی۔جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید، فیصل جاوید ، مرزا خان آفریدی اور نور الحق قادری ، ٹیکنوکریٹ پر اعظم سواتی اور خواتین نشست پر روبینہ ناز امیدوار ،جے یوآئی کے مولانا عطاالحق درویش، ن لیگ کے نیاز محمد اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود امیدوار، دلاور خان اور روبینہ خالد کی کامیابی بھی یقینی ہے۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کا کہنا ہے سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ تمام ایشوز کو حل کرلیا گیا ہے ۔ایوان بالا میں خیبر پختونخوا کی 11نشستیں گزشتہ17ماہ سے خالی ہیں، سپریم کورٹ کی جانب سے27جون کو مخصوص نشستوں کی تقسیم کے فیصلہ کے بعد الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول بھی جاری کیا ہے ۔
اسلام آباد ایران امریکہ مزاکرات آپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے سے متعلق دیر سے آگاہ کیا گیا جس پر صہیونی ریاست...
کراچی ایران،امریکا، مذاکرات پر عالمی نظریں مرکوز، ”جیونیوز“ کی خصوصی نشریات، نیوز بلیٹن بھی خصوصی نوعیت کے...
کراچی آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری،تہران کافی بیرل ایک ڈالر تک ٹیکس...
اسلام آ باد سینئر بیورو کریسی کیلئے اہم خبر،ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس اپریل کے آخری ہفتے ہو گا جس میں...
اسلام آباد امریکی وفد اپنی گاڑیاں استعمال کرے گا ،ایران امریکہ مذاکرات کے لیے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس...
کراچی اسلام آباد میں اعلی سطح مذاکرات میں شریک دنیا کی پانچ اہم شخصیات کون ہیں؟ جے ڈی وینس سیاسیات فلسفے اور...
اسلام آباد وفاقی حکومت کےقرضوں کے سارےریکارڈٹوٹ گئے۔مرکزی حکومت کےقرضےبڑھ کرنئی بلند ترین سطح اناسی...