اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کا بہترین راستہ انتخابات ہیں، ملک کو استحکام کی طرف نہ لائے تو ملکی معیشت کو شدید نقصان ہوگا، آرٹیکل63اے آئین کا حصہ ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملہ کے ساتھ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں، لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح خریدا گیا اور سندھ ہائوس میں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کون سا مٹیریل تھا جس پر ڈپٹی سپیکر اس نتیجے پر پہنچے کہ تحریک عدم اعتماد نہیں بنتی، یہ مٹیریل ڈاکٹر بابر اعوان نے پیش نہیں کرنا، اس پر ان کیمرہ بات کی جا سکتی ہے، یہ مٹیریل اٹارنی جنرل یا وزیراعظم کے وکیل اس وقت پیش کر سکتے ہیں جب عدلیہ انہیں پیش کرنے کی اجازت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جلد از جلد سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، سیاسی استحکام کیلئے ہمیں الیکشن کی طرف جانا چاہئے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ 186 روپے پہنچ گیا ہے، اگر یہ عدم استحکام جاری رہا تو ہم نے معاشی بہتری کے لئے جو اقدامات اٹھائے تھے، وہ بھی ضائع ہو جائیں گے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لئے بہترین راستہ انتخابات ہیں، ن لیگ اور اپوزیشن کا بھی مطالبہ تھا کہ ملک میں انتخابات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل ہو گئی ہے، اب پٹیشن یہ ہے کہ اسمبلی صحیح طریقے سے تحلیل نہیں ہوئی، اسے بحال کیا جائے، ہم تحریک عدم اعتماد لائیں اور پھر حکومت کو بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سوچ ان کے پائوں تک محدود ہے، ملک کو استحکام کی طرف نہ لائے تو ملکی معیشت کو شدید نقصان ہوگا۔
لاہور لاہور کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوران ہنگامہ آرائی کے...
پشاور محکمہ خوراک نے مردہ جانوروں کے گوشت کو مارکیٹ میں سپلائی کرنیوالے 2قصاب گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔...
اسلام آباد برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوںکی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ...
کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عوام میں جانے کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی ہے، عوامی گورنر کے...
اسلام آباداسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی وغیرملکی...
اسلام آبادچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف کی...
لاہور عدالت نے پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز،...
گلاسگو اسکاٹ لینڈ نے ایک پاکستان نژاد شخص کو اپنی حکومت کا سربراہ بناکر ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔...