لاہور (آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے صوبے میں معدنی وسائل کے شعبے کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک جامع قانون مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کا مجوزہ مسودہ مکمل کر لیا ہے، جو جلد ہی صوبائی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ قانون نہ صرف معدنی شعبے میں پالیسی، انتظام، اور سرمایہ کاری کے میدان میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا بلکہ اس کے ذریعے ریاستی کنٹرول، قانونی شفافیت اور تکنیکی بہتری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔اس قانون کا بنیادی مقصد ایک ایسا مستحکم، قابلِ اعتماد اور بین الاقوامی معیار کا فریم ورک مہیا کرنا ہے جو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے۔ مجوزہ قانون کے مطابق تمام معدنی وسائل خواہ وہ زمین کی سطح پر ہوں یا زیرِ زمین ریاست کی ملکیت ہوں گے تاکہ وسائل کے غیر قانونی قبضے اور ذاتی ملکیت کے جھگڑوں کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جا سکے۔مسودہ قانون کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز اینڈ منرلز کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے جو نہ صرف لائسنسنگ، معدنی سروے، اور نیلامی جیسے انتظامی امور کا نگران ہوگا بلکہ تحقیق، سرمایہ کاری کی ترویج اور ضلعی رابطہ کاری جیسے کلیدی پہلوؤں پر بھی اختیار رکھے گا۔ اس ادارے کے تحت دو کلیدی ڈویژنز قائم کیے جائیں گے جن میں لائسنسنگ ڈویژن اور ایکسپلوریشن پروموشن ڈویژن شامل ہیں لائسنسنگ ڈویژن مجاز ادارہ ہوگا جو تمام معدنی لائسنس جاری کرنے اور ان کی تجدید و نگرانی کا اختیار رکھے گا۔
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی,جس میں نائب...
لاہور محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر...
نئی دہلیبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مشرق وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے تناظر...
لاہورپنجاب حکومت نے دو افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ پنجاب ریو نیو اتھارٹی میں تقرری کے...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی...
کراچی برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود سمیت اہم کابینہ اراکین نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے مستعفی ہونے کا...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور حکومت...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے ریلویز میں ڈیجیٹلائزیشن اور آئی...