اسلام آباد(طاہر خلیل )شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے 71 افراد کیلئے اعلیٰ سول اعزازات کی منظوری، شہدائے وطن ہمارے سرکا تاج ،غازی قوم کےہیرو ہیں ،وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس کے فیصلے ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ ڈویژن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک و قوم کی حفاظت کیلئے بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کیلئے سول ایوارڈز کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 71 افراد کیلئے مختلف سول اعزازات کی منظوری دی گئی،وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے جان نچھاور کرنے والوں اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے، ان لوگوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک کی بے مثل خدمت کی ، قوم ان بہادر سپوتوں کی ہمیشہ مشکور رہے گی، شہدائے وطن ہمارے سر کا تاج ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،غازی قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی جرات پر سب کو ناز ہے، شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
کراچی محسن نقوی کی کش پٹیل سے ملاقات، ایف بی آئی ڈائرکٹر نے پاکستان کے تعاون کو سراہا، ایف بی آئی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...
کراچی برطانوی اخبار کے مطابق دبئی کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے نئی بندرگاہ بنانے کا بڑا فیصلہ،نئی بندرگاہ...
کراچی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترکیہ میں شاندار استقبال، تقریب کا انعقاد، ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...