اوورسیز پاکستانیز /قابل احترام ہیں،حکمران پہلے پارلیمنٹ سے بھاگے ، عدالت اور الیکشن سے بھی بھاگیں گے، کائرہ

07 اپریل ، 2022

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ عدالت میں الیکشن کیلئے نہیں آئین کیلئے آئے ہیں ، حکمران پہلے پارلیمنٹ سے بھاگے ، یہ عدالت اور الیکشن سے بھی بھاگیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ختم ہونے کے دن شروع ہوگئے ہیں،آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا؟۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی گھبراہٹ کا شکار ہے،میڈیا کا سوال کا جواب نہیں دینا تو خاموش ہو جائیں۔ انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری اب گھبرائیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم بھی چاہتے تھے کہ الیکشن جلدی ہوں،الیکشن کے بارے میں بات کریں گے،عدالت میں الیکشن کیلئے نہیں آئے،عدالت میں تو آئین کیلئے آئے ہیں ،ہمیں ابھی ثابت کرنے کی کیا ضرورت ہیں؟ایک بات کا خدشہ ضرور ہے،یہ عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز کو ہم نمائندگی دینا چاہتے ہیں،اوورسیز ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ یہ پہلے پارلیمنٹ سے بھاگے ہیں،یہ سپریم کورٹ سے بھی بھاگیں گے ،اور یہ لوگ الیکشن سے بھی بھاگیں گے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ہم نے 27 فروری سے کراچی سے مارچ شروع کیا،ہم نے خان صاحب سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ،ہم نے سارا کچھ اتفاق رائے سے کیا،ہمارے دونوں ادوار میں اتفاق رائے سے کیا،ہمیں عدالت کے فیصلے پر پورا یقین ہے ۔