لاہور( این این آئی)پنجا ب اسمبلی سیکرٹریٹ نے صحافیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی،میڈیا نمائندوں کو اسمبلی کے داخلی دروازے پر ہی روک دیا گیا جس کے خلاف صحافیوں نے شدید احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے نمائندے جب اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی پہنچے تو اسمبلی سیکورٹی اور پولیس نے انہیں داخلی دروازے پر ہی روک دیا اور بتایا کہ میڈیا کے اندر جانے پر پابندی ہے ۔ صحافیوں نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ ایکریڈیشن کارڈ دکھائے تو اس پر سیکورٹی نے بتایا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کا ہی حکم ہے کہ صحافیوں کے اندر داخلے پر پابندی ہے ۔ فیصلے کے خلاف صحافیوں شدید احتجاج کیا ۔دوسری جانب جب صحافیوں نے اس حوالے سے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پابندی لگائی ہے یہ ان کا ظرف ہے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ پابندی کس نے لگائی تو انہوں نے کہا کہ آپ جن کا نام لے رہے ہیں پابندی انہوں نے ہی لگائی ہے ۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...