اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا جبکہ24گھنٹے کے دوران 148کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران26ہزار413ٹیسٹ کئے گئے اورمثبت کیسز کی شرح 0.56 فیصد ر ہی جبکہ ایک روز میں 212 افراد صحت یاب ہو ئے ۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 923 ہوگئی۔ ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا سے کوئی اموات نہیں ہوئیں جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 361 تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 09 ہزار 098 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 310 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.56 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ وائرس سے ایک روز میں 212 افراد صحت یاب ہوئے ۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 26 ہزار 413 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے۔
لاہور لاہور کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوران ہنگامہ آرائی کے...
پشاور محکمہ خوراک نے مردہ جانوروں کے گوشت کو مارکیٹ میں سپلائی کرنیوالے 2قصاب گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔...
اسلام آباد برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوںکی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ...
کراچی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عوام میں جانے کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی ہے، عوامی گورنر کے...
اسلام آباداسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی وغیرملکی...
اسلام آبادچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف کی...
لاہور عدالت نے پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز،...
گلاسگو اسکاٹ لینڈ نے ایک پاکستان نژاد شخص کو اپنی حکومت کا سربراہ بناکر ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔...