اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ملتوی

07 اپریل ، 2022

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی مزید کارروائی13اپریل تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر خزانہ اسحقٰ ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور ریفرنس میں شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔ شریک ملزم کے وکیل حشمت علی نے اپنے دلائل ری فریش کر دیے جبکہ آئندہ سماعت پر ایڈوکیٹ قاضی مصباح اپنے حتمی دلائل دینگے۔ عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کیس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ پھر موخر کر دیا۔