آگرہ (کے پی آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں بغاوت اور سائبر دہشت گردی کے ایک جھوٹے مقدمے میں قید تین کشمیری طلبا عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہیں ہوسکے ۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے31مارچ کو شوکت احمد گنائی، ارشد یوسف اور عنایت الطاف شیخ کی ضمانت منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ جیل میں بند تین کشمیری طلبا کے وکیل نے صحافیوں کو بتایاکہ ایک ہفتہ گزرجانے کے بعد بھی وہ ابھی تک جیل سے باہر نہیں آئے کیونکہ کوئی مقامی باشندہ ضمانتی مچلکے پر دستخط کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔تینوں کشمیری طلبا کوجن کی عمریں 20سال کے قریب ہیں ،28اکتوبر 2021کو متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے ایک میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہارکرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔انہیں بدھ کو الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دی تھی۔ انجینئرنگ کے طالب علم شوکت احمد گنائی کوکالج کے دو دوستوں ارشد یوسف اور عنایت الطاف شیخ کے ہمراہ میچ کے بعد وٹس ایپ سٹیٹس تبدیل کرنے اورپاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے الزام میں گرفتارکیاگیا تھا۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...