اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں کسی کو معلوم نہیں ،بیرون ملک لوگوں کو خبر تھی کہ عدم اعتماد آرہی ہے،چھانگا مانگا کی سیاست ختم ہونی چاہئے،لوگ کبھی سندھ ہائوس، کبھی کسی ہوٹل کے کمرے میں چھپے ہوتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ کیس کی کارروائی جاری ہے ،امید ہے آج ختم ہو جائے گی۔ علی محمد خان نے کہاکہ سمجھتے ہیں کہ چھانگا مانگا کی سیاست ختم ہونی چاہئے ،سندھ ہاؤس کو خرید و فرخت کیلئے استعمال کیا گیا،مریم نواز اور ن لیگ کی قیادت سے پوچھتا ہوں کہ یہ ووٹ کو عزت دی جارہی ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ لوگ کبھی سندھ ہاوس، کبھی کسی ہوٹل کے کمرے میں چھپے ہوئے ہیں،قوم کو یہ بتائیں کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے۔علی محمد خان نے کہاکہ ملک میں کسی کو نہیں معلوم تھا تاہم بیرون ملک لوگوں کو معلوم تھا کہ عدم اعتماد آرہی ہے،یہ کون ہوتے ہیں کہنے والے کہ پاکستان میں کون سی حکومت رہے اور کون سی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام بڑوں سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے کب سے اپنے گناہ باہر سے معاف کروانا شروع کر دئیے ،ان تمام سوالوں کا جواب اپوزیشن کو دینا ہوگا۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...