لاہور(پی پی آ ئی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امید ہے عدالت آئین شکنی کا سختی سے نوٹس لے گی۔لیگی رہنما خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے دروازے منتخب نمائندوں کیلئے ویلڈنگ کرکے بند کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکو سرپرائز نہیں کہتے یہ شرم کا مقام ہے، یہ آئین سے بغاوت ہے، اس حکومت نے پہلے پاکستان کے غریب عوام کا قتل کیا آج وہ پاکستان کے مختلف اداروں پر حملہ آور ہے۔خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اس حکومت کیخلاف کوئی بیرونی سازش نہیں، اس حکومت کیخلاف غریب پاکستانیوں کے بدعا کیلئے اٹھے ہوئے ہاتھ ہیں۔ لاہور میں بھی انکا اقتدار ختم ہونیوالا ہے، 50 سال پہلے جب اکثریت عوامی رائے کو ماننے سے انکار کیا گیا تو ملک ٹوٹا تھا، اس آئین کا حکم ہمیں ماننا ہوگا۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...