سری لنکن صدر ملک گیر احتجاج کے باوجود استعفیٰ نہیں د ینگے، وزیرجانسٹن فرنینڈو کا

07 اپریل ، 2022

کولمبو(این این آئی)سری نکا کے وزیرجانسٹن فرنینڈو کانے کہا ہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپکسے کے خلاف ملک گیر مظاہروں کے باوجود وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔انہوں نے سری لنکا کی پارلیمان میں حزب اختلاف کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے چھ عشاریہ نو ملین شہریوں نے صدر کو ووٹ دیے ہیں اور وہ کسی بھی حالات میں استعفی نہیں دیں گے۔ سری لنکا کے صدر کے سابقہ اتحادیوں نے اقتصادی بحران کے حوالے سے جاری مظاہروں کے پیش نظر استعفے دے دیے تھے،ہزاروں افراد نے صد سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرتشدد مظاہرے کیے۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے کولمبو میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کردیا گیاہے۔