شیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں میں 16 فیصداضافہ

07 اپریل ، 2022

اسلام آباد(اے پی پی)شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدتی قرضوں کے حجم میں جاری کیلنڈرسال کے پہلے 2 ماہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.81 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2022 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدتی قرضوں کاحجم 9,961,106 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے دوران شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں 10.72 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 8,996,283 ملین روپے ریکارڈ کیاگیاتھا جوفروری 2022 کے اختتام پربڑھ کر 9,961,106 ملین روپے ہوگیا۔