آٹے،سیمنٹ کی بہترپیکنگ سےسالانہ 90ارب کی بچت ممکن

07 اپریل ، 2022

ملتان(نمائندہ جنگ) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آٹے اورسیمنٹ کی پیکنگ بہتر بنا کر سالانہ90 ارب روپے سے زیادہ بچائے جاسکتے ہیں۔ اگرآٹافوڈ گریڈ پولی پروپلین تھیلوں میں پیک کیاجائے تو 50 ارب روپےکاآٹا بچایاجا سکتا ہے جواس وقت غیرمعیاری بوریوں اورتھیلوں میں پیکنگ کی وجہ سے ضائع ہورہا ہے۔ اتنی بڑی مقدارمیں آٹا ضائع ہونے سے اس پرکی گئی سرمایہ کاری بھی ضائع ہوجاتی ہے جسے روکاجاسکتا ہے۔ اسی طرح سیمنٹ کی بھی معیاری تھیلوں میں پیکنگ کویقینی بنانے کی صورت میں40ارب روپے مالیت کی سیمنٹ کوضائع ہونے سے بچایاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی کل پیداوار کا60 فیصد 5، 10 اور 20 کلو کے تھیلوں میں بطورآٹا فروخت ہوتا ہے جس میں زیاں کاسارابوجھ عوام پرمنتقل ہوتا ہے۔