حکومت نام کی کوئی چیز نظرنہیں آرہی،ہرشعبہ تباہ ہورہاہے:خاوررشید

07 اپریل ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی جس کی وجہ سے ٹریڈ انڈسٹری سمیت ہر شعبہ تباہ ہورہا ہے۔ کوئی روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ تعمیراتی شعبہ مہنگائی کی وجہ سے تباہ ہورہا ہے مگر انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ سیاسی بحران جلدسے جلد حل ہونا چاہیے ورنہ ملک کو بھاری نقصان پہنچے گا۔ پاکستان کی معاشی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ سیاسی عدم استحکام کا بھاری بوجھ اٹھاسکے۔ سیاستدانوں کو اپنے مسائل پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرلینے چاہیے تھے تاکہ ملک کو نقصان نہ پہنچے لیکن ملک کو مزید بحران کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔