سیاسی عدم استحکام سے معیشت کو بھاری نقصان ہو رہا ہے:افتخار ملک

07 اپریل ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) سارک چیمبر کے صدر افتخار علی ملک نےکہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام سے معیشت کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔وفاقی چیمبر میں یو بی جی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان میں حکومت کی تحلیل کے بہانے واجب الادا قسط روک دی ہے۔ معاشی تباہی سے بچنے کیلئے مجوزہ چارٹر آف اکانومی فوری نافذ کیا جائے۔