لاہور ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

07 اپریل ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)اے این ایف نے لاہور ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔پینٹ برش کے سامان پر مشتمل پارسل میں آئس کو مہارت سے چھپایا گیا تھا۔پارسل گوجرانوالہ سے زین نامی شخص نے بک کرایا تھاجونیوزی لینڈ میں مائیک کارٹر نامی شخص نے موصول ہونا تھا۔منشیات قبضے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔