تیلدار اجناس کی کاشت کے قومی پروگرام پر عملدرآمدجاری

07 اپریل ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 5ارب11 کروڑ روپے کی لاگت سے تیلدار اجناس کی کاشت کے قومی پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔اس منصوبہ کے تحت12 ایکڑ تک قابلِ کاشت اراضی کے مالک مرد وخواتین ،مشترکہ کھاتہ والے کاشتکار بھی درخواستیں دینے اہل ہونگے۔