فلور ملزکو گندم سپلائی بند، ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ ہونے لگی

07 اپریل ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) محکمہ خوراک نے ایک ضلع سے دوسرے اضلاع گندم کی ترسیل پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی ہےجس کے باعث آٹا فلور مل اور چکی مالکان گندم کی سپلائی نہ ہونے سے شدید متاثر ہورہے ہیں ۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا نے احمد کہا کہ فلور ملیں کسانوں سے سرکاری قیمتوں کے مقابلہ 2300 من گندم خرید رہی ہیں جس سے کسانوں کو فائدہ ہورہا ہے لیکن مختلف اضلاع میں فلور ملوں کے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ سےگندم کی خریداری میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، گندمسپلائی نہ ہونے سے آٹے کی قلت پیدا ہو سکتی ہے اور قیمتوں میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلو ر ملز مالکان کو گندم کی خریداری کی اجازت اور رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے۔