فوڈاتھارٹی 2300: کلو مضرصحت مرغی کاگوشت تلف

07 اپریل ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈاتھارٹی نے لاہوریوں کو بیمار مرغیوں کا گوشت کھانے سے بچا لیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈسیفٹی ٹیموں نے ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کیجہاں لیاقت پولٹری سٹال اور شاہ جی چکن سیل سنٹر میں کم وزن اور بیمار مرغیوں کی موجودگی پائی گئی۔اسی طرح رمضان چکن سٹال شادمان ٹولنٹن مارکیٹ میں مضر صحت گوشت کی فروخت پر کارروائی کی گئی۔ملازمین کے میڈیکلز، سلاٹرنگ کونز کی عدم موجودگی،گندہ اور بدبودار ماحول پایا گیا۔کارروائیوں کے دوران ضبط شدہ 2300کلوگرام مرغیاں پیمکو بھٹی میں تلف کردی گئیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھا کہ شہریوں تک معیاری اور صحت بخش گوشت کی ہر ممکن فراہمی کیلئے مسلسل چیکنگ کا نظام لایاجارہا ہے۔