محکمہ جنگلی حیات نے 4مشک بِلّے 2لومڑیاں اور2گیدڑ آزاد کردئیے

07 اپریل ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر) محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے فیصل آبادمیں جنگلی حیات کی قدرتی ماحول میں مؤثربقا کی حکمت عملی کے پیش نظر غیرقانونی قبضہ سے برآمد کئے گئے نایاب چار مشک بِلّے ، دو لومڑیاں اور دو گیدڑ "چکو"پلانٹیشن جڑانوالہ ضلع فیصل آبادمیں آزاد کردئیے ۔