میپکو بہاولپور سرکل میں آپریشن متعدد بجلی چور پکڑ ے گئے

20 جولائی ، 2025

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوبہاولپور سرکل کی ٹیموں نے مختلف علاقو ں میں آپریشن کرکے متعدد بجلی چور پکڑ لئے۔ بجلی تنصیبات اُتارکر بھاری جرمانے عائد کردئیے گئے۔ مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں، سرکل سرویلنس ٹیم نے شاہدرہ سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 4افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔