کوٹ ادو، 2010ء کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

20 جولائی ، 2025

کوٹ ادو(نامہ نگار) فلاحی تنظیم کی جانب سے سیلاب متاثرہ خاندان کی بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقدہوئی،24 جوڑے پیا گھر سدھارگئے، ہزاروں روپےمالیت کا جہیز کاسامان، ضروریات زندگی کی تمام اشیاء اور سلامی بھی دی گئی،تفصیل کے مطابق فلاحی تنظیم کی جانب سے2010 کے بدترین سیلاب سے متاثرہ ماڈل کالونی میں مقیم مستحق خاندانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقریب منعقدہوئی، تقریب کےمہمان خصوصی ایس ڈی پی او عبدالغفار خان،اسسٹنٹ کمشنررومان خلیل،فلاحی تنظیم کے کنٹری ہیڈ محمدرضوان بیگ،ایڈمنسٹریٹرماڈل ویلیج قاری منیرحسین سمیت دیگربھی شریک تھے،تقریب سےاسسٹنٹ کمشنرمیررومان خلیل نےخطاب میں کہا کہ اجتماعی شادیاں نہ صرف فلاحی عمل ہیں بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کا عظیم نمونہ بھی ہیں،تنظیم کی یہ کاوش قابل تقلید ہے۔