مغربی بائی پاس پر گاڑی دہشتگردی کا نشانہ ، پاک فوج کے میجر شہید

20 جولائی ، 2025

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) مغربی بائی پاس گاڑی میں میگنٹ بم دھماکہ میجر انور کاکڑ شہید ہو گئے۔ دھماکے سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پاک آرمی کے میجر انور کاکڑ گزشتہ روز مغربی بائی پاس پر جبل نور قبرستان میں اپنے والدحاجی محمد اکبر خان کاکڑ مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد ذاتی گاڑی میں اپنے گھر واقعہ سمنگلی روڈ جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوارچلتی گاڑی کےدروازے پر میگنٹ بم لگا کر فرار ہو گئے۔ یہ بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں میجر انور کاکڑ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش کو سی ایم ایچ منتقل کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ۔