نیپرا نے کے الیکٹرک کا 2023-30 ملٹی ائیر ٹیرف کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

20 جولائی ، 2025

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کے باوجود نیپرا نے کے الیکڑک کا 2023-30 ملٹی ائیر ٹیرف کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ا نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکڑک کا پاور سپلائی کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے مقرر کیا گیا ہے کے  الیکڑک کا ڈسٹری بیوشن ٹیرف 3.31 روپے فی یونٹ جبکہ کے الیکڑک کا بجلی کا ترسیلی ٹیرف 2.86 روپے فی یونٹ مقرر ہوا ہے وفاقی حکومت نے کے الیکڑک کے ملٹی ائیر فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی پاور ڈویژن نے کے الیکڑک کے لئے بعض خصوصی رعایتوں پر اعتراضات کئے تھے۔