اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومتی فیصلے کی روشنی میں چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری کا نوٹس لے لیا اور وضاحت کیلئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا کہ پہلے چینی برآمد کرکے کماتے ہیں، ایکسپورٹ سے چینی بھی مہنگی ہو جاتی ہے، بعد ازاں قلت کا رونا روکر اور نرخوں کو مستحکم کرنے کے نام پر چینی پھر درآمد کی جاتی ہے، یہ کھیل کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے جنید اکبر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چینی کی درآمد اور برآمد کا معاملہ زیر بحث آیا۔ پی اے سی کے رکن معین عامر نے کہا بار بار ایسا ہورہا ہے، چینی کے معاملے پر ہمیں ایکشن لینا چاہیے۔کمیٹی کے رکن ثنااللہ مستی خیل نے کہا کہ یہ عمل عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے، یہ چند لوگوں کو نوازنے کا ایک طریقہ ہے، یہاں صرف مافیا کو نوازا جارہا ہے اور غریب عوام کو رلایا جا رہا ہے۔چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری پر اگلے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کو بلائیں گے۔
کراچی کہکشاں میں پہلی بار قدرتی شکر دریافت، زندگی کی ابتدا سے متعلق اہم راز بے نقاب،دودھیا کہکشاں کے قریب...
اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے پیش نظر...
ریاضتوانائی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر پاک سعودیہ اتفاق۔ وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم نے روز اول سے ہی گورنر ہاؤس کے دروازے تمام شہریوں کیلئے ان...
کراچی صدر ٹرمپ کے بیٹوں کی دفاعی ٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاریمفادات کے ٹکراؤ پر سوالات، پینٹاگون سے...
پشاور ٹانک میں جنڈولہ وانا روڈ پر تھانہ شہید مرید اکبر کے حدود میں پویس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکے کے نتیجے...
کراچیدنیا کا ایک سب سے بڑا کنٹینر بحری جہاز اتوار کو کراچی پورٹ پر پہنچا۔ اس جہاز کی آمد پاکستان کے بحری شعبے...